i پاکستان

بھارت پاکستان میں حالات خراب کرے گا، ہمیں اب چوکنا رہنا پڑے گا، عبدالباسطتازترین

April 24, 2025

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہمیں اب چوکنا رہنا پڑے گا کیونکہ بھارت پاکستان میں حالات خراب کرے گا۔ ایک انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا،بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی ۔اگر ایسا کیا تو دیگر ممالک اور چین بھی ایکشن لیں گے۔عبدالباسط نے کہا کہ تاہم بھارت کے ان اقدامات کے بعد اب ہمیں چوکنا رہنا پڑے گا کیونکہ وہ پاکستان کے حالات خراب کرے گا اور یہ کام وہ ماضی میں بھی کرچکا ہے۔ماضی میں سرجیل اسٹرائیک اور بالاکوٹ میں حملہ کی طرح وہ بلوچستان یا آزاد کشمیر میں حالات کو خراب کر سکتا ہے۔ ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے اور اگر وہ ہماری حدود کی خلاف ورزی کرے تو اس کو فوری طور پر جواب دینا چاہیے۔بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔سابق سفارت کار نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام سے ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مقبوضہ جموں وکشمیر بنیادی تنازع ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات نارمل نہیں ہو سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی