پنجاب کے سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، نریندر مودی مڈٹرم الیکشن جیتنے کیلئے خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ خطے کو تعمیر و ترقی کی طرف لے جایا جائے، بھارت نے پانی روکا تو ہماری ائیر فورس تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات کو ترجیح نہیں دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی