i پاکستان

بھارت میں غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بندتازترین

July 02, 2024

بھارت میں غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصدڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بندہوگئے،مودی کیاقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت کا تقریبا ہرادارہ غیر زمہ داری اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریگولیٹر اتھارٹی نے غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد مینوفیکچرنگ یونٹس کو بندکردیا،ریگولیٹراتھارٹی گزشتہ سال سے اب تک چارسو ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس میں سے 36 فیصد سے زیادہ کو بندکرچکی ہے۔ ہریانہ میں مقیم میڈن فارماسیوٹیکلز،نوئیڈا اورپنجاب کی کیو پی فارما کیم کی جانب سیبنائی جانے والی ادویات کو ڈبلیو ایچ او نےآلودہ قراردیا تھا، گیمبیا،ازبکستان اور کیمرون میں بچوں کی کھانسی کیسیرپ سیموت کا تعلق انڈین فارما فرم میڈن فارما سیوٹیکلز کی بنائے گئی ادویات سے تھا۔ انڈیا کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کیسربراہ راجیو رگھوونشی نے کہا کہ بھارتی فارما انڈسٹری کا غیرمعیاری ادویات بنانے کے باعث معیار بہت گرگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی