i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو پیرول پررہا نہیں کیا جائے گا،طلال چودھریتازترین

March 26, 2025

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوپیرول پررہا نہیں کیا جائیگا،ایک انٹرویو میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدارسنبھالتے ہی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا، امریکی بل سے متعلق پی ٹی آئی والے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہشات آج کے دن تک پوری نہیں ہوسکیں، امریکا کے کسی فرد نہیں ریاست کیساتھ تعلقات ہے، پی ٹی آئی پاکستان کیخلاف لابنگ کررہی ہے، یہ تو کہتے تھے یٹرمپ کے حلف لینے سے پہلے ہی عمران خان باہرآجائیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا امریکی بل سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ تھوڑا سا انتظارکرلیں یہ صورتحال بھی ڈیفیوزہوجائے گی، پی ٹی آئی ریاست کوبلیک میل کرکے اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکتی، ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ یہ کسی نہ کسی طریقے سے این آراولینے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کو پیرول پررہا کر نے کی کوئی سوچ نہیں ہے،اور نہ ہی انہیں رہا کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف بطورجماعت قومی سلامتی کمیٹی میں شریک ہوسکتی ہے،وہ اپنی غلط فہمی دورکرلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی