i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکرمیں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے فواد چوہدریتازترین

January 30, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکر میں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں اد چوہدری نے کہا کہ حکومت بانی پی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا چاہتی ہے لیکن وہ نہیں ہورہے، مارچ تک عالمی دبائو نہیں بنتا تو موجودہ سسٹم مزید تباہی کی طرف جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا، میڈیا اور عدلیہ کو قانون سازی کرکے مینج کرلیا گیا، مکمل کنٹرول کی کوشش کی گئی ہے جس پرمارچ تک دبا ئوآیا تو الگ بات ہے۔مارچ تک عالمی دبائو نہیں آیا تو پھر معاملات کو آگے بڑھایا جائیگا، متنازع پیکا ایکٹ میں آئی اوز کو جو اختیارات دئیے گئے وہ تباہ کن ہیں، متنازع پیکا ایکٹ میں 3 سال قید کی سزا بھی بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر یورپی یونین بھی اب تک خاموش ہے، امریکا سے بھی متنازع پیکا ایکٹ پر اب تک دبا ئونہیں آیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اصول بینظیر بھٹو شہید کیساتھ دفن ہوگئے ہیں، آصف زرداری کے ہوتے ہوئے ایسے ہی رویے کی امید تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی