قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس میں نیب نے اہم شواہد اکٹھا کرلیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے دفاتر پر حالیہ چھاپے کے دوران مختلف کیسز کے حوالے سے بے حد اہم شواہد برآمد کیے ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاونڈز کے این سی اے سیٹلمنٹ اسکینڈل سے متعلق شواہد بھی شامل ہیں ۔ نیب نے چھاپے کے دوران جو شواہد اکٹھے کیے ہیں وہ بے حد اہم ہیں اور ان کا تعلق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے جڑے معاملے سمیت مختلف کیسز سے ہے۔نیب جمع کردہ ثبوتوں کے ختلف پہلووں کا جائزہ لے رہا ہے اور کچھ دستاویزات کی مختلف پہلوں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، مختلف افراد کیخلاف مختلف مقدمات میں ان شواہد کی مطابقت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اس سوال پر کہ کیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پانڈز کے اسکینڈل کے حوالے سے جمع کردہ شواہد القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیے جائیں گے ، کہنا تھا کہ فی الحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ استغاثہ بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی اور دیگر کیخلاف 190 ملین پانڈز یفرنس میں احتساب عدالت میں پہلے ہی پیش کیے جا چکے شواہد سے کافی مطمئن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی