i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد، پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے، امریکاتازترین

January 05, 2024

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں، امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان یا دنیا میں کسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، چاہتے ہیں پاکستان کے آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے، جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی