i پاکستان

بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں' مسرت جمشید چیمہتازترین

July 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام خود کشیاں کر رہے ہیں، ان کے بجلی کے بل دینے کے پیسے نہیں، اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو کیا ہوگا؟، بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ،لوگوں نے اپنے بچوں کو اسکول سے اٹھا لیا ہے، آج لوگوں کے پاس بلوں کی ادائیگی کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں پاکستان کی سلامتی ،آئین اور سپریم کورٹ کیلئے دعا کریں، سپریم کورٹ ہی اس ملک کا واحد سہارا ہے،ہم سب کچھ برداشت کر کے بھی اب صرف دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی عوام کو ناانصافی سے بچائے۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو تو خود ان کے بھائی اور بیٹی نے سیاست سے نکال دیا ہے، اب ہی ہوش کے ناخن لے لیں۔انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، ان کی نظر آگے ہے،وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی