i پاکستان

بالاکوٹ،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق، چھ زخمیتازترین

September 11, 2023

بالاکوٹ کے علاقے پارس میں شاران کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے باعث دو سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او بالاکوٹ طارق خان کے مطابق جیپ حادثے میں چھ سیاح زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی