بابوسر ناران شاہراہ کو 6 ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔ بابو سر ناران شاہراہ ہرسال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، شاہراہ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی