اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس کو چلاس میں حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا بڑے پیمانے پر مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے، مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے چلاس میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے جاںبحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی