اسکردو: بلتستان کے ضلع شگر میں واقع اسپانٹک چوٹی پر مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپانٹک چوٹی پر مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ کوہ پیما 30 مئی کو مہم جوئی پر نکلے تھے اور 11 جون سے ان کوہ پیماوں سے کوئی رابطہ نہیں۔ ولی اللہ فلاحی کا کہنا ہے کہ 13جون کوآرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، سرچنگ آپریشن میں جاپانی کوہ پیماں کے بارے میں معلومات ملی ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاپانی کوہ پیماں کوریسکیو کرنے کیلئے 6 ہائی الٹی ٹیوٹ ہائی پورٹرزکی خدمات لی گئی ہیں، ہائی پورٹرز دو مختلف اطراف سے کوہ پیماں تک پہنچنیکی کوشش کریں گے، امید ہے جاپانی کوہ پیماں کوجلد ریسکیوکرلیاجائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے مطابق کوہ پیما کو 5 ہزار میٹر کی بلندی پر10 جون کو دیکھا گیا۔ بلتستان کے ضلع شگر میں واقع سپنگ ٹک چوٹی کی بلندی 7023 میٹرز ہے، 20 جون سیدنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر بھی مہم جوئی شروع ہوگی، دنیا بھر سے آئے کوہ پیما اسوقت کے ٹوبیس کیمپ پرموجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی