i پاکستان

اسماعیل ہانیہ کی شہادت تشویشناک اور مزاحمت خیز حملہ ہے،شیری رحمانتازترین

July 31, 2024

حماس سربراہ کی شہادت پر پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بہت ہی تشویشناک اور مزاحمت خیز حملہ ہے، یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا اور ایسا اقدام مشرق وسطی میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گا، مجھے لگتا ہے اسرائیل نے سب کو پیغام دیا ہے کہ ان کو دہشتگردی کی کھلی چھوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ایک سربراہی تقریب ہورہی تھی، ایک فضا تھی کہ غزہ اور ہر جگہ امن کی شروعات ہو، غزہ میں تاریخی نسل کشی ہوئی ہے، اسرائیل نے جان بوجھ کر امن کی بات پر پانی پھیر دیا ہے، اسرائیل نے تاثر دیا ہے ہم یہ کرتے رہیں گے کوئی روک نہیں سکتا، ساری دنیا کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے، اقوام متحدہ ،او آئی سی اور تمام فورم پر اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی