جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ سے جب ملاقات ہوئی وہ شہادت کے جذبہ سے سرشار تھے، ان کی اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو ملک میں اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر احتجاج کی کال دے دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی