راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقوں میں احتجاج کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی،ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز کے ذریعے جلا ئوگھیرائو اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی شناخت کے لئے ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی، نادرا سے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، شرپسند عناصر کی شناخت ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی