i پاکستان

اسلام آباد ،غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا، 4 افراد گرفتارتازترین

April 16, 2025

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر حملہ ،پولیس نے چار حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ریسٹورنٹ کو نقصان سے بچالیا اور چار حملہ آور گرفتار کرلئے۔پولیس کا کہنا تھا سیکٹر ای الیون میں ڈنڈوں سے لیس چند افراد توڑ پھوڑ کی نیت سے پہنچے تھے۔ بروقت کارروائی کرکے ریسٹورنٹ کونقصان سے بچالیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی