وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد سمیت پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں، موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل۔لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والے بارش کے نظام میں شدت آنے کی توقع ہے ۔ سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے ، اسی طرح بارشوں کا نیا سلسلہ ایک بار نیلم آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا، ہفتہ کی صبح سے شروع ہونیوالی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ، شاہراہ نیلم چلہانہ تا شاردا ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کو صاف کرنے کا عمل کل سے جاری ۔ ادھر بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی ، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ سے وقفے وقفے سے جاری ہے ، بارش کا یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنیکی پیشگوئی کی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سیزیادہ بارش مالم جبہ میں25 ملی میٹر ریکارڈہوئی۔ سوات،بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف اضلاع میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اورپیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی