پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ان سے منسوب غلط خبر دی گئی جس میں کہا گیا پارٹی ڈار صاحب کی پر فارمنس سے مطمئن نہیں۔ ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا، میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ ڈار صاحب نے اپنے حساب سے کوشش کی کہ پاکستان کے عوام پر بوجھ نہ پڑے اس وجہ سے انہوں نے دوسرے سورسزسے فارن ایکسچینج سے لانے کی کوشش کی ۔ محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت معاشی اشاریے خراب ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو فیصلے آج ہوئے ہیں وہ پہلے ہونے چاہیے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی۔ معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دیے جاتے۔ انکا کہنا ہے کہ انتخابات تو ہونے ہیں دو ماہ بعد ہوں یا چھ ماہ بعد، سی سی آئی میں فیصلہ ہوا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، سی پی آئی 35 فیصد ہونے کے چانسز ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پہلے تین ادوار میں بھی ڈیلیور کیا تھا۔ مریم نواز کو اس لیے اہم کردار دیا گیا کہ وہ عوام میں مقبول ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی