پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ، بدھ کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا 10 بج کر20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1017 پوائنٹس یا 1.43 فیصد بڑھ کر 72 ہزار 376 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی