وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے،ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا 25 اپریل 2025 ملیریا کا عالمی دن ہے جو بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے، جبکہ سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کیلئے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں تک پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی