i پاکستان

ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دیتازترین

April 21, 2025

ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری کے پیش نظر ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے، سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے، خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی