اردو ادب کے معروف شاعرجون ایلیا کا91واں یوم پیدائش(آج) 14دسمبر بدھ کو منایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں ان کے مداحوں اور ادبی حلقوں میںخصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں جون ایلیا کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جون ایلیا 14دسمبر31 19ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مذہبی گھرانے میںپیدا ہوئے جون ایلیا کے والدسیّد شفیق حسن ایلیا اپنے دور کے معلم،فلاسفر اور دانشور تھے۔جون ایلیا بچپن سے ہی انقلابی سوچ کے حامل انسان تھے فن اور ادب سے لگائو انہیں ورثے میں ملا تھا وہ اردو کے عظیم شاعر،ادیب اور دانشور رئیس امروہوی کے چھوٹے بھائی تھے۔جون ایلیا کو اردو،انگریزی،فارسی،عبرانی،ہندی اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا انہیں فلسفہ،تاریخ،منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔جون ایلیا کے متعدد شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں ''گویا'' ''لیکن'' ''گمان'' ''یعنی'' اور دیگر قابل ذکر ہیں جون ایلیا نے نثر نگاری بھی کی انہوں نے یورپی ادب کی 35سے زائد نایاب کتب کے تراجم بھی کیے۔جون ایلیا 8نومبر2002ء کو انتقال کر گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی