قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں تجویز پیش کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی داوڑ کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بغیر عزم استحکام اپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔عسکری اپریشن کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔معذور افراد کے لیے الاونسز کی سفارش اچھی ہیابھی عزم استحکام آپریشن کی منظوری حکومت نے دی ہیعوام جاننا چاہتی ہے کہ پہلے ہونے والے اکیس آپریشنز کا کیا بنا تھا ۔اس کے سنگین نتائج مرتب ہوئے تھے جس کے خیبر پختون خواہ کے عوام اج تک نتائج بھگت رہے ہیں۔ہر اپریشن کے بعد کہا جا تا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے دہشتگرد کسی بھی آپریشن کے بعد دو گنی قوت سے دوبارہ آجاتے ہیں سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ہم اس آپریشن کی حمایت کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی