پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ''ورلڈکیمل ڈے'' 22جون کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی