پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ امریکی قرارداد سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، ہم بغیر کسی بیرونی مدد کے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ ملک کو ایک سیاسی ابتری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی کی رہائی صرف پی ٹی آئی نہیں سسٹم کے لیے بھی ضروری ہے، موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے، قوم کا اعتماد اس نظام سے اٹھ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی