i پاکستان

امریکی کانگریس کا اہم وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گاتازترین

September 19, 2024

امریکی کانگریس کاا یک وفد چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کی قیادت میںنومبرمیں پاکستان کادورہ کرے گا۔تفصیل کے مطابق امریکی کانگریس کا اہم وفد نومبر میں پاکستان کادورہ کریگا ، چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کی قیادت میں وفد امریکہ سے روانہ ہوگا۔کمیونٹی رہنماتنویراحمد نے کپیٹل ہل میں دورہ پاکستان کیشیڈول کا اعلان کیا ، اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے تنویراحمد کی سربراہی میں 7 ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں ارکان کانگریس میں ٹام سوازی، ایرک سوالویل، ماریہ سالازار،جیک برگمین شامل تھے جبکہ پاکستانی وفد نے لیزامک کین،الیزا سلوٹ کن ،راجہ کرشنامورتھی سے بھی ملاقات کی۔اوورسیز پاکستانیوں کیوفدمیں اسدملک، عمران شریف،عبدل سمیع اورعزیر حسن شامل تھے، تنویراحمد نے کہا کہ ہماری دعوت پر ٹام سوازی کی قیادت میں وفد پاکستان جائیگا۔چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ باہمی تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی