i پاکستان

کراچی،گل پلازہ میں سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل، لوہے کی شٹرنگ لگاکر عمارت کو محفوظ کردیاگیاتازترین

January 27, 2026

کراچی میں آگ سے تباہ گل پلازہ میں سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے لوہے کی شٹرنگ لگا کر عمارت کو محفوظ کردیا گیا، حکام نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کے ورثا اور دکاندار اندر جانا چاہیں تو اسے محفوظ طریقے سے لے کر جائیں گے۔حکام کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں، غفلت اور لاپرواہی کے تمام پہلو سامنیلائے جائیں گے کہ آگ لگنے کے بعد بھی دروازے کیوں نہیں کھولے گئے۔دریں اثنا سانحے پر 23 جنوری کو درج ایف آئی آر کے مطابق ، گل پلازہ میں آگ 17جنوری کو رات دس بجکر15منٹ پر لگی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات نہیں تھے ، کئی دروازے بند تھے ، ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا ، بجلی بند ہونے سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکل ہوئی ، سرکاری مدعیت میں درج ایف آئی آرمیں قتل خطا سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 73 افراد میں سے 23 کی شناخت ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی