i پاکستان

خیبرپختونخوا خصوصا وادی تیراہ اور کرم کو اس وقت تقاریر کی نہیں واضح قیادت کی ضرورت ہے، فیصل کنڈیتازترین

January 27, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،وزیراعلی کی ترجیح آئی ڈی پیز کی فوری بحالی اور سیکیورٹی ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی ڈرامہ اورانتشار۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ایک پرامن صوبہ2013میں صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔گورنرخیبرپختونخوا نے وزیراعلی سہیل آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ آج دوبارہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، اس تمام صورتحال کی ذمہ داری صوبائی قیادت کے سوا کس پرعائد ہوتی ہے؟

اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیرحکومتی منظوری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور اپنی لاعلمی کا دعوی کرے۔فیصل کریم کنڈی کہا کہ یہ تو یہ صرف نااہلی نہیں بلکہ گورننس کی تباہی کا اعتراف ہے، وزیراعلی کے پی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ شعبدہ بازی اور ڈرامہ بازی کو ختم کریں۔گورنرکے پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا خصوصا وادی تیراہ اور کرم کو اس وقت تقاریر کی نہیں واضح قیادت کی ضرورت ہے، وزیراعلی کی ترجیح آئی ڈی پیز کی فوری بحالی اور سیکیورٹی ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی ڈرامہ اورانتشار۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی