i پاکستان

امریکا پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، ڈونلڈ بلومتازترین

May 27, 2024

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے ملاقات میں پاک امریکا تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تھامس منٹگمری نے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکی تعاون پر روشنی ڈالی، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تیکنیکی اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے، امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی