چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکہ سمیت سب سے بات چیت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ، افغانستان کی موجودہ حکومت سے پاکستان اور عالمی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے ، منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو پاکستان نے باقی دنیا کی طرح ڈپلومیٹک طور پر قبول نہیں کیا ، 90کی غلطی کو دہرانا نہیں چاہیے ، جنگ ختم ہوگئی لیکن نقصانات اب تک ہم بھگت رہے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کے وقت امریکا سے الگ تعلقات تھے لیکن اب مختلف ہیں، ہماری پالیسی ہے کہ پاکستان کے مفاد کیلئے سب کے ساتھ کام کریں ، اختیارات نہ ہونے کا عمران خان کا بیانیہ سیاست کاثبوت ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی