i پاکستان

امرا کیلئے ایچی سن کالج بن سکتے ہیں تو غریب اوریتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکتے، وزیر اعظمتازترین

April 09, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امرا کیلئے ایچی سن کالج بن سکتے ہیں تو غریب اوریتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکتے، نوازشریف کی لیڈر شپ میں دانش سکولوں کاجال بچھایا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکول سائٹ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم ،وزرا ، چانسلرز اور طلبا کو سلام ، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ میں دانش اسکول کا آغاز کیا، ایسے بچے جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے دانش سکول ان کا سہارا بنا۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں بچوں اور بچیوں کے ماں باپ کے پاس تعلیم کیلئے وسائل نہیں تھے، آج ان ہی دانش سکول کے چشم و چراغ دنیا میں اپنی قابلیت کا اثر قائم کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا شاندا رریکارڈ قائم کررہے ہیں، ہمیں تنقید کے نشتر کا سامنا کرنا پڑا کہ شہبازشریف یہ کیوں بنارہا ہے، میں نے کہا جب امرا کیلئے ایچی سن کالج بن سکتے ہیں تو غریب اوریتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی