i پاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیاتازترین

September 19, 2023

الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو بغیر اجازت نئی بھرتیوں سے روک دیا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو ارسال کیے جانے والے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نئے اساتذہ بھرتی نہ کیے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے 29 جولائی کو جو اشتہار دیا تھا وہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، نئی بھرتیوں کے لیے جاری کردہ اشتہار فوری طور پر واپس لیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی