i پاکستان

ڈاکٹر مہراللہ ترین کی شہادت، بلوچستان میں آزادی کے نام پر جاری لاحاصل جنگ نے ایک اور ہیرا نگل لیا،وزیر اعلی بلوچستان کا اظہار افسوستازترین

March 28, 2025

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں آزادی کے نام پر جاری لاحاصل جنگ نے ایک اور ہیرا نگل لیا۔وزیراعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹر مہراللہ ترین کوئٹہ میں بم دھماکے میں شہید کر دیئے گئے، ہم ہر شہادت یاد رکھیں گے۔میرسرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی