i پاکستان

اٹک، پولیس پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن بساط طاہر گرفتارتازترین

January 25, 2025

اٹک پولیس نے 26 نومبر کو پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن بساط طاہر کو گرفتار کرلیا گیا۔اٹک پولیس کے مطابق 26 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن بساط طاہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بساط طاہر سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر)طاہر صادق کی صاحبزادی اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی