اٹک -امریکہ میں مقیم اٹک کی معروف سماجی شخصیت سید محمد عارف نقوی کے بیٹے اوراٹک کے سینئر صحافی اور سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب سید رضاحیدر نقوی کے بھتیجے عباس حیدر کی دعوت ولیمہ اسلام آباد میں منعقدہوئی جس میں پاکستان میں امریکہ کی سفیر نتالی بیکر نے خصوصی شرکت کی۔عباس حیدر امریکہ میں معروف کمپنی اسپیٹو (aspetto) کے سی ای او ہیں جو امریکی حکومت کو مختلف دفاعی سروسز فراہم کرتی ہے۔ کسی پاکستانی کی شادی میں امریکی سفیر کی شرکت اس امر کی غماز ہے کہ عباس حیدر ایک ممتاز امریکی پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے یہ نمایاں ممتاز حاصل کیا۔ وہ امریکہ کے دفاعی اداروں اور یونیورسٹیوں میں مختلف موضوعات پر لیکچرز بھی دیتے ہیں اور یونیورسٹی آف میری واشنگٹن کے ایگزیکٹو ایڈائزری بورڈ کے بھی رکن رہے ہیں۔ دعوت ولیمہ میں اسلام آباد اور اٹک کی معروف شخصیات گورنر پنجاب کے فرزند سردار فیضان حیدر، سردار احسن خان، ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل کمڑھیال، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اسد، سردارمحمد علی، ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری، سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) انور خان، سابق سینیٹر ظفرعلی شاہ، سابق آئی جی کیپٹن(ر) ظفراقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک ثمر حسین، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک میر اللہ خان مروت، برگیڈئر شہزاد تنویر، ایڈیشنل سیشن جج ظفر تارڑ، کرنل شاہد بشیر، ونگ کمانڈر سلیم اختر، ملک اعجاز امجد ،چوہدری عبدلمنان ،سید سخاوت شاہ، برگیڈئر محمد اعظم، برگیڈئر ڈاکٹر حلیم، برگیڈئر (ر) عاصم نواز، سابق لفٹینٹ جنرل چیئرمین واپڈا سجاد غنی، کرنل (ر) گل خٹک، سابق ڈی جی نادرا سید ثقلین بخاری، سابق فیڈرل سیکرٹری سردار حامد علی خان، ملک طاہر سرفراز، آئی جی پولیس حبیب الرحمن، نوابزاہ کوٹ فتح خان سلطان طارق، پروفیسر (ر) قاضی وجاہت اشرف، ملک حمید اکبر خان، ڈاکٹر نصیب اختر اور ڈاکٹر شہزاد نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی