i پاکستان

ایسوسی ایشن نے تمام فلور ملز احتجاجا غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیں،محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہتازترین

July 11, 2024

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگا۔ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلور ملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے جس کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے گندم کی پسائی روک کر ملک بھر میں ہڑتال بھی کردی ہے ۔چیئرمین فلور ملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جمعرات سے گندم کی پسائی بھی روک دیں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے۔ایسوسی ایشن نے تمام فلور ملز احتجاجا غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔عامر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی