الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں ووٹ گنتی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کے مطابق انتخابات قانون کے مطابق ہوئے، این اے148کے نتائج ہارنے والے امیدواروں کی موجودگی میں مرتب کئے گئے۔ فیصلے کے متن کے مطابق این اے148میں دوبارہ گنتی کا کیس نہیں بنتا، درخواستگزار اگر ٹربیونل سے رجوع کرے اور ٹربیونل مناسب سمجھے تو دوبارہ گنتی کی استدعا منظور کرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت پیش ہوئے, ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر مسلم لیگ ن کے احمد حسین ڈیہڑ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی