ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ ملازمین کیساتھ ظلم و زیادتی بند کرے، بغیرنوٹس نکالے گئے ملازمین کو فورا بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار نون لیگ لاہور لیبر ونگ کے صدر سید نجم الحسن شاہ نے سید ماجد علی زیدی،سید لائیک احمد قریشی،علی حسن جلال کے الحمرہ ہال میں لیبر ڈے کے حوالے سے جاری تقریب سے گفتگو کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ لیبر ڈے پر ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا چالیس زائد بشمول معذور ملازمین کو بغیر انکوئری اور نوٹس نوکری نکالنا نہایت شرمناک عمل ہے،موجودہ عہد میں بھی ماضی کی طرح مزدوروں کیلئے خوش کن نعرے لگائے گئے لیکن موجودہ حکمران بھی مزدوروں کیلئے کوئی ٹھوس اور واضح پالیسی متعین نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ صنعت میں ترقی کا زینہ مزدور ہی ہوتے ہیں جس ملک کو مزدور خوشحال ہوتا ہے اس ملک میں معاشی بحران پیدا نہیں ہوسکتا ۔ مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد مزدوروں کے حق کیلئے آواز بلند کرنا ہے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جسکی ابتداء شگاگو کے شہیدوں کوسلام سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا شہر شگاگو وہ شہر ہے جہاں سے اس تحریک کا آغاز ہوا تھا اور بے شمار مزدوروں کا خون بہایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ نعرے نہ لگائے جائیں بلکہ مزدوروں سے کیئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی