احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی۔ عدالتی عملہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں۔ ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کی حاضریاں لگائی گئیں، مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ شاہدخاقان عباسی نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی ۔ بعدازاں ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی