i پاکستان

ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدیتازترین

March 28, 2025

ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے حالیہ اجلاس میں 1275 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان میں ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری، پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے اور سڑک کے کئی بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ سندھ سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کے پہلے مرحلے کیلیے نظر ثانی شدہ لاگت 88.4 ارب روپے کی منظوری دی گئی، اس منصوبے کا مقصد صوبے میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور نکاسِ آب کے نظام کی بحالی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکنک نے لاہور، ساہیوال اور بہاولنگر موٹر وے منصوبے کیلیے 436 ارب رو پے کی بھی منظوری دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی