فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث درجنوں سینئر افسران کو سائیڈ لائن کرنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے مبینہ کرپٹ اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی ہے اور ایڈمن پول میں ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن آئندہ چند دن میں جاری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے افسران شامل ہیں، جنہیں ایڈمن پول میں رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے بجٹ سے قبل ان عہدیداروں کی فہرستیں تیار کر رکھی تھیں، اور بجٹ کی تیاری کی مشق کے باعث اسے مطلع نہیں کیا جا سکا۔ یہ دو ماہ کے اندر دوسری بڑی تبدیلی ہو گی جب گریڈ 20 کے اعلی افسران کو ایڈمن پول پر رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی