i پاکستان

افغانستان کی صورتحال ، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے ،صدر مملکتتازترین

December 15, 2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال ، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے ، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا ، دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والے تبدیلیوں سے خود کو اہم آہنگ کرنا ہوگا ، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے ، نو آبادیاتی دور میں بحریہ کو علاقے میں تسلط قائم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔جمعرات کے روز لاہور میں پاکستان نیوی کالج وار میں پانچویں میرٹائم ورکشاپ کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی شریک تھے ، تقریب میں صدر علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پاکستان کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، افغانستان کی صورتحال ، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے ، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے ،

دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والے تبدیلیوں سے خود کو اہم آہنگ کرنا ہوگا ، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے ، نو آبادیاتی دور میں بحریہ کو علاقے میں تسلط قائم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ، پاکستان نے اپنے کم وسائل کے باوجود 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ، اخلاقیات کا درس ینے والے ممالک چند افراد کو بھی پناہ دینے سے قاصر ہیں، پناہ کیلئے آنے والے افراد کو سمندر میں ڈوبنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے ، دنیا کے اخلاقیات کا معیار دوہرا ہے ، روس اور یوکرین کی کشیدگی سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، دنیا میں انسانیت سے محبت اورہمدردی کا جذبہ پروان چڑھنا چاہیے ، سرد جنگ کے باعث بھی انسانیت کو نقصان پہنچا ، ہمیں سخت محنت کو شعار بنانان چاہیے ، پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے ، پاکستان اور ویت نام کی 90ء کی وبائی میں مچھلی کی برآمد 400بلین ڈالر تھی ، آج ویت نام 110ارب ڈالر جبکہ پاکستان 550ڈالر برآمد کررہا ہے ، ہمیں آگے بڑھنے کیلئے نئے راستے تلاش کرنا ہیں ، وسائل سے استفادہ کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ، ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیت سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا ہے ، دنیا میں ہنر مند افراد بالخصوص آئی ٹی کے شعبے میں تخلیقی صلاحیت کی ضرورت ہے ، فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنا ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی