i پاکستان

افغان حکومت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے،وزیراعظم کا مطالبہتازترین

December 12, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبات کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی