ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔ درخواست میں پانچ ہائی کورٹس کے رجسٹرار، صوبوں اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صوابدیدای اختیارات کا غیر آئینی استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے درخواست گزر نے موقف اپنایا کہ انتظامی اختیارات چیف جسٹس صاحبان کے بجائے انتظامی کمیٹیوں کے پاس ہونے چاہئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی