آزادکشمیر میں تھیلسیما مریضوں کو مفت علاج و ادویات فراہم کرنے کا عمل شروع،متاثرہ بچے فیرٹن اور آئرن قبل ازیں پرائیویٹ طور پر چار سے پانچ ہزارمیں کروانے پر مجبور تھے ،اب یہ سہولیات مفت فراہم کی جانے لگی ،ریجنل بلڈ سنٹر میں خون کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے الیکٹرکٹس بیک اپ کے طور پر آٹو جنریٹر سسٹم لگادیاگیا، بجلی کی کمی ،زیادتی کی وجہ سے اکثر مشینیں جل جاتی تھیں ،بجلی کنٹرول کے لیے بھی جدید ترین سسٹم نصب کر دیاگیاہے،ریجنل بلڈسنٹر کی موجودہ انتظامیہ نے سرکاری گاڑی کا استعمال بھی ترک کردیا،سرکاری گاڑی کا پیٹرول جنریٹر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ،یہ بات ریجنل بلڈ سنٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں کہی گئی ہے ،ترجمان نے کہا ہے کہ ریجنل بلڈ سنٹر مظفرآباد عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل مریضوں کے علاوہ ڈائیلاسز ،کینسر اور تھیلیسیما کے مریضوں کو بلا تخصیص خون کے اجزا ،آر سی سی ،پلازما اور پلیٹلیٹس فراہم کر رہا ہے،اس کے علاوہ یہ سنٹر آزادکشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوںمیںموجود بلڈکی سکریننگ کی جدید ترین ELISAسے سہولت فراہم کر رہاہے،ریجنل بلڈ سنٹر مظفرآباد کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ منفی پروپیگنڈے سامنے آرہے ہیں کہ ریجنل بلڈ سنٹر اور تھیلیسیما سنٹر کو منتقل کیا جا رہا ہے ،ایسے منفی پروپیگنڈے کچھ عناصر کی مذموم مقاصد کے لیے ذہنی اختراع تو ہو سکتی ہے لیکن اس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈہ بھی بے بنیاد ہے کہ ایمز لیبارٹری کو بلڈ سنٹر میں منتقل کیا جا رہا ہے ، لیبارٹری کا وارڈز کے ساتھ متصل ہونا ضروری ہوتا ہے ،عوام الناس ایسے منفی پروپیگنڈوںپرکان نہ دھریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی