i پاکستان

آزاد عدلیہ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارتازترین

July 08, 2024

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ججز کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ ملک صرف آئین اور قانون کی بالادستی کیساتھ ہی آگے بڑھ سکتا ہے، جو بھی جج آزاد عدلیہ کی بات کرتا ہے تو وہ آئین اور قانون کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنے والوں کو دھمکیاں بھی ملتی ہیں اور لالچ بھی دیا جاتا ہے، جب آپ کو سفارشیں بھی کرائی جائیں اور آپ انکار کریں تو اس انکار کی قیمت چکانا پڑتی ہے، یس کہنے کی قیمت ملتی ہے جبکہ نو کہنے کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے نو کہنے والے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے کہا کہ چھ ججز کے خط لکھنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا، ججز کے خلاف بدنیتی کے تحت دائر کئے جانے والے ریفرنسز پر بھی غور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی