احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں وکلا کو گواہان کے بیانات پر جرح کے لیے آئندہ ماہ 7جنوری کو طلب کر لیا،احتساب عدالت نمبر 5کے جج ساجد علی اعوان نے کیس کی سماعت کی، انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے نیب گواہان کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے پیش کیا جائے جس پر جونئیر وکیل کا کہنا تھا کہ اگلی تاریخ کی درخواست ہے، امجد پرویز مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے، عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ مزید برآں آشیانہ اقبال ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنی مل چکا ہے،بعد ازاں عدالت نے سینئر وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے کیس پر سماعت ملتوی کر دی، یاد رہے کہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی