سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیل کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں وہ ہماری انکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں اور انہیں انتہائی چھوٹے کمرے میں برے حالات میں رکھا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے ۔کل بھٹو کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا تھا اج ہماری باری ہے کل پھر ان کی باری ہوگی۔ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان تصاویر نے حکومت کا پول کھول دیا ہے ۔ہم اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور عمران خان کو بہتر کمرہ دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی