الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کیخلاف انتخابی دھاندلی کے کیس میں ڈی آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار سابق ایم این اے بابر نواز کے وکیل ضیا الرحمان پیش ہوئے ۔ بابر نواز کے وکیل ضیا الرحمان نیدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن سے قبل عمر ایوب نے7 فروری کو خود ایک درخواست ڈی آر او کو دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن میں ڈالنے کیلئے بوگس ووٹ تیار کرلئے گئے ہیں، وکیل بابر نواز نے الیکشن میں عمر ایوب نے خود بوگس ووٹ کاسٹ کئے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی