سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے کہا عثمان بزادر مطلوب نہیں نہ ہی وارنٹ گرفتاری آج تک جاری ہوئے۔ تفتشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔ فاضل جج نے نیب تفتشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیں، گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی